0
Sunday 24 Aug 2014 22:25
جسکی قیمت ایک وزارت اور ڈیزل کا پرمٹ ہو وہ اسلام کی نمائندگی نہیں کرسکتا

سب ظالم اکٹھے ہوکر آج قانون اور آئین کی بات کر رہے ہیں، نواز شریف گھٹنے ٹیکنے والے ہیں، عمران خان

الیکشن دھاندلی کی تحقیقات نہ ہوئی تو پہیہ جام اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان بھی کرسکتے ہیں
سب ظالم اکٹھے ہوکر آج قانون اور آئین کی بات کر رہے ہیں، نواز شریف گھٹنے ٹیکنے والے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں 21 سالہ ہار جیت کا تجربہ رکھتا ہوں، نواز شریف گھٹنے ٹیکنے والے ہیں، شاید منگل کو میچ ختم ہو جائے۔ اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن دھاندلی کی تحقیقات نہ ہوئی تو پہیہ جام اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان بھی کر سکتے ہیں لیکن شاید اس کی نوبت ہی نہ آئے۔ میں 21 سالہ ہار جیت کا تجربہ رکھتا ہوں، نواز شریف گھٹنے ٹیکنے والے ہیں، شاید منگل کو میچ ختم ہو جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج بھی آزادی سکوائر آنے والی گاڑیوں کو کنٹینرز رکھ کر روکا گیا۔ ہزاروں نوجوان اور خواتین کئی کلومیٹر پیدل چل کر دھرنے میں پہنچے ہیں لیکن یہ جتنے کنٹینرز رکھیں گے سیلاب اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب نوجوان گھروں سے انقلاب شروع کرتے ہیں تو پھر تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر میں چاہوں تو ٹائیگروں کو حکم دوں تو پولیس کا مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن ہم انتشار پھیلانا نہیں چاہتے کیونکہ پولیس والے بھی اپنے ہی لوگ ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب میرٹ اور انصاف ہوتا ہے، جس میں رشتہ داروں کو وزیر نہیں بنایا جاتا لیکن یہاں شریف خاندان کے بچے باریاں لینے کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔ یہاں سب ظالم اکٹھے ہو کر آج قانون اور آئین کی بات کر رہے ہیں۔ جب ان کا احتساب ہو تو انہیں جمہوریت یاد آجاتی ہے۔ انہیں قانون اور آئین کی نہیں اپنی کرسی کی فکر ہے۔ حکومت جانتی تھی کہ چار حلقے کُھلے تو سارا بھید کھل جائے گا۔ اس لئے نواز شریف الیکشن کی تحقیقات سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2013ء کے انتخابات میں سابق چیف جسٹس کو ساتھ ملا کر دھاندلی کی گئی۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بڑی غلط باتیں کیں اور فتوے لگا دیئے۔ جس انسان کی قیمت ایک وزارت اور ڈیزل کا پرمٹ ہو وہ اسلام کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔ مولانا فضل الرحمان کون ہوتے ہیں فتوے دینے والے۔؟
خبر کا کوڈ : 406495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش