0
Sunday 22 May 2011 19:05

دہشتگردی کےخلاف جنگ کو ہماری جنگ کہنا جھوٹ ہے،کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہو گا، عمران خان

دہشتگردی کےخلاف جنگ کو ہماری جنگ کہنا جھوٹ ہے،کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہو گا، عمران خان
کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے نام پرجنگ کو ہماری جنگ کہنا جھوٹ ہے، امریکا اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ عورتوں اور بچوں پر میزائل برسا کر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی ان اقدامات سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر صدر اور وزیر اعظم کی مذمت صرف منافقت کے سوا کچھ نہیں دراصل امریکا سے میچ فکس کیا گیا ہے۔ ڈالروں کے لیے حکمرانوں نے خود کو بیچ دیا اور وکی لیکس نے سب کی منافقت کھول دی ہے۔ تحریک انصاف کے قائد نے کہا کہ مخالفین یہ کہتے ہیں کہ ان کی جماعت کو آئی ایس آئی چلا رہی ہے اگر یہ ثابت ہو گیا تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے سب جانتے ہیں آئی ایس آئی سے پینتیس لاکھ روپے کس نے لیے ہیں۔
عمران خان نے چیلنج کیا اگر ان کی حکومت بنی تو کراچی سمیت ملک بھر سے صرف نوے روز میں دہشت گردی کا خاتمہ کر دیں گے، کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہو گا۔ کراچی کے نیٹی جیٹی پل پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے دھرنا دیا رات گئے تک شرکاء موجود رہے اس موقعے پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

خبر کا کوڈ : 73699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش