0
Friday 1 Jul 2011 19:02

جمہوری سیاسی جماعتیں خوشحالی کی ضامن ہیں، قومی ایجنڈے کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، نواز شریف

جمہوری سیاسی جماعتیں خوشحالی کی ضامن ہیں، قومی ایجنڈے کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، نواز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مضبوط جمہوری سیاسی جماعتیں ہی مضبوط وفاق اور عوام کی خوشحالی کی ضامن ہو سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوری کلچر کا فروغ، مفاداتی سیاست کے خاتمے کا باعث ہو گا، اگر سیاسی جماعتوں کی تنظیم جمہوری بنیادوں پر تشکیل دی جائے اور اسے گلی محلے تک پہنچا دیا جائے تو غیر جمہوری قوتوں کے زندہ ہونے کے امکانات کو معدوم کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی فیصلے اوپر سے نافذ کرنے کی بجائے مشاورت سے کئے جائیں تو بار بار غیرجمہوری قوتوں کے زندہ ہو جانے کے امکانات کو معدوم کیا سکتا ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر سندھ کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مضبوط سیاسی جماعتیں ہی پاکستان کی سلامتی، وفاق کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کی ضمانت ہوتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اتفاق رائے سے قومی ایجنڈے کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی تکمیل سب کی ذمہ داری ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم تو جنرل ریٹائرڈ مشرف کی آمرانہ حاکمیت کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کرتے رہے اور اس میں کامیابی بھی حاصل کی، لیکن اس دور میں جنم لینے والی ذہنیت آج فسطائی لب ولہجہ اختیار کر رہی ہے، جس کی روک تھام تمام جمہوری قوتوں کی اولین ذمہ داری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 82272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش