0
Friday 5 Aug 2011 13:33

ممبئی دھماکوں میں بھارتی انتہا پسند ملوث ہیں، چدم برم کا اعتراف

ممبئی دھماکوں میں بھارتی انتہا پسند ملوث ہیں، چدم برم کا اعتراف
نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے ممبئی دھماکوں میں بھارتی انتہا پسند ملوث ہیں۔ چدم برم نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیا سبھا کو بتایا کہ حقیقت سے آنکھیں چرانا ممکن نہیں۔ واضح اشارے ملے ہیں کہ گذشتہ ماہ کے ممبئی دھماکوں میں بھارتی انتہا پسند ملوث ہیں۔ چدم برم نے اعتراف کیا کہ اندرون ملک موجود دہشتگردوں سے بھارت کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو تقوت مل رہی ہے۔ بھارت بھی اس سے مبرا نہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پونے اور ممبئی دھماکے حکومت پر داغ ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہشتگردی کے خلاف حکومتی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ تیرہ جولائی کو ممبئی دھماکوں میں چھبیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
دیگر ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلی بار اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں مقامی شدت پسند گروپ ملوث ہے۔ اس بات کا اعتراف بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس تحقیقات جاری ہے تاہم اب تک جو معلومات سامنے آئی ہیں وہ مقامی شدت پسند گروپوں کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ انہوں ‌نے کہا کہ ممبئی دھماکوں ‌میں ‌بھارتی دہشت گرد ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہاں شدت پسند گروپ ہیں اور ہم اس چیز سے آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ ممبئی بم دھماکے جن میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی، تاہم کہا جا رہا ہے کی ان دھماکہ میں انڈین مجاہدین نامی ایک تنظیم میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 89571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش