0
Sunday 2 Aug 2009 10:48

حکومت مدت پوری کریگی،اعلیٰ عدلیہ کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائیگا:صدر زرداری

حکومت مدت پوری کریگی،اعلیٰ عدلیہ کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائیگا:صدر زرداری
اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت عدالت کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتی ہے اور عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے ملک میں آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کو پروان چڑھنے کا موقع ملے گا۔دہشتگردی و انتہا پسندی کو شکست دینے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں،ان خیالات کا اظہار صدر زرداری نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثر ہونے والے لاہور ہائی کورٹ کے جج محمد احسن بھون اور ملک حاکمین سے ایوان صدر میں ملاقاتوں میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے تمام فیصلوں کو تسلیم کرتے ہے اور ان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ صدرزرداری نے احسن بھون سے کہا کہ وہ ان کے معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے اور سپریم کورٹ ہی ان کا فیصلہ کرے گی۔ یاد رہے کہ احسن بھون وکلاء تحریک میں ایک راہنما کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن بعد میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بن گئے اور 31 جولائی کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد دوسرے پی سی او ججوں کی طرح انہیں بھی کام کرنے سے روک دیا گیا ہے دریں اثناء سابق صوبائی وزیر اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سابق سینیٹر ملک حاکمین سے ملاقات کے د وران صدر زرداری نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو شکست دینے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں اس وقت عوام فوج اور حکومت دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف ایک ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے،عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے،اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جبکہ عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے سے جمہوری ادارے مزید مستحکم ہونگے اور آمرانہ قوتوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ ملک حاکمین نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پارٹی کو متحرک کیا جائے اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لئے نچلی سطح پر پروگرام شروع کئے جائیں گے صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار ملا اس وقت ملک بحران میں مبتلا ملا۔ حکومت ان بحرانوں سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 9057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش