0
Tuesday 16 Aug 2011 15:10

ڈی سی او ہنگو کا طالبان اور کالعدم سپاہ صحابہ سے رابطوں کا انکشاف

ڈی سی او ہنگو کا طالبان اور کالعدم سپاہ صحابہ سے رابطوں کا انکشاف
ہنگو:اسلام ٹائمز۔ باخبر ذرائع کے مطابق ڈی سی او ہنگو اور انکے ساتھیوں کا دہشت گرد طالبان سمیت کالعدم سپاہ صحابہ کے افراد سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی سی او ہنگو اپنے چند ساتھیوں سمیت گزشتہ کچھ عرصے سے نہ صرف طالبان اور کالعدم سپاہ صحابہ کے افراد سے رابطے میں ہیں بلکہ انہیں حساس قسم کے سرکاری دستاویزات سمیت دیگر معلومات بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اصل حقائق کا پتہ تو تحقیقات کے بعد ہی چلے گا کہ ڈی سی او ہنگو یہ سب کچھ اپنے انفرادی فعل کے تحت کرتے رہے ھیں یا پھر اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض اعلی حکومتی اہلکاروں کے حکم پر یا پھر کسی غیر ملکی خفیہ ادارے یا سفارت کے کہنے پر ایسا کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے پہلے سوات میں طالبان کی بالجبر حکومت میں ڈی سی او سوات بھی طالبان سے مسلسل تعاون اور حساس معلومات مہیا کرتے رہے تھے، اور اس حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں رپورٹوں کے بعد سوات آپریشن کے دوران ڈی سی او سوات کو تحقیقات سچ ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 92292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش