0
Monday 12 Sep 2011 20:59

پیپلز پارٹی مفاہمت کے نام پر کسی گروپ کو تحفظ نہ دے، بارہ مئی کے واقعات کی ویڈیو فلم سامنے لائی جائے، منورحسن

پیپلز پارٹی مفاہمت کے نام پر کسی گروپ کو تحفظ نہ دے، بارہ مئی کے واقعات کی ویڈیو فلم سامنے لائی جائے، منورحسن
لاہور:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے ایم کیو ایم کے الزامات مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ، بھتہ خوری، بوری بند لاشوں اور ٹارگٹ کلنگ کا کلچر متعارف کرانے والوں کے خلاف ایکشن لے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں کراچی اور بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازش کر رہی ہیں اور چند علاقائی جماعتیں ان کے ایجنٹس کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر سندھ مستعفی ہوں اور پیپلز پارٹی مفاہمت کے نام پر کسی گروپ کو تحفظ نہ دے۔ منور حسن نے کہا کہ جماعت اسلامی قانون کو ہاتھ میں لینے والی جماعت نہیں۔ بارہ مئی دو ہزار سات کے واقعات کی ویڈیو فلم سامنے لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم پاکستان توڑنے کی بین الاقوامی سازش سے آگاہ ہے تو ساڑھے تین سال میں انہوں نے صدر مملکت کو اس بابت آگاہ کیوں نہیں کیا۔ امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کیا جائے اور وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان کسی غیرجانبدار وزیر کو سونپا جائے۔
خبر کا کوڈ : 98289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش