0
Friday 30 Sep 2011 14:23

پاکستان کے خلاف کارروائی کے بیان پر قائم ہوں، مائیک مولن

پاکستان کے خلاف کارروائی کے بیان پر قائم ہوں، مائیک مولن
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کابل میں امریکی سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں ملوث ہے، میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے دیئے گئے اپنے بیان کے ایک ایک لفظ پر قائم ہوں۔ امریکی ٹی وی چینل دئیے گئے اپنے انٹرویو میں مائیک مولن نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے پاکستان میں ٹھکانے موجود ہیں جنہیں ختم کرنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ جنرل کیانی حقانی نیٹ ورک کے بڑے حامی نہیں ہیں۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ کابل میں ہونے والے حملے کے بعد میں سوچ رہا تھا کہ آئی ایس آئی اور حقانی نیٹ ورک کے روابط پر بات کرنا ہو گی کیونکہ وہ فوجیوں کی ہلاکت میں ملوث ہے جس کی وجہ سے بولنا پڑا۔
امریکی افواج کے سربراہ نے بتایا کہ میں دعویٰ نہیں کرتا کہ آئی ایس آئی اور پاک فوج کا حقانی نیٹ ورک پر مکمل کنٹرول ہے، لیکن پھر بھی افغانستان میں ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے پاکستان سے کابل جانے والے تمام راستے بند کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 102615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش