0
Tuesday 4 Dec 2012 23:49

دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو رہے ہیں، سینیٹر شاہی سید

دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو رہے ہیں، سینیٹر شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سر گرم ہو رہے ہیں اور منظم طریقے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور ہمارے دفاتر اور املاک پر حملے کر رہے ہیں، شہر بھر میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور قانون کسی طور حرکت میں نہیں آرہا ہے، عروس البلاد اب شہر نا پرسان بن چکا ہے، جہاں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا فرد بے بسی کی تصویر بن چکا ہے اور سب سے زیادہ خوش جرائم پیشہ عناصر ہیں جنہیں کوئی روکنے والا یا پوچھنے والا نہیں ہے۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ ارباب اختیار کے نمائشی اعلانات و اقدامات کا وقت گزر چکا ہے، اب سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر اب مزید مصلحت پسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا، بے گناہ شہریوں کا خون ناحق اب روکنا ہوگا، جس کا واحد حل سپریم کے احکامات پر عمل ہے، شہر کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار ارباب اختیار ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا، سپریم کورٹ کے احکامات کو سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ کراچی کی عوام کے ساتھ ظلم عظیم کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 217996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش