0
Wednesday 20 Mar 2013 18:18

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) طارق پرویز نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) طارق پرویز نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) طارق پرویز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر ہاوس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) طارق پرویز سے گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے حلف لیا۔ جبکہ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ پر بھی اتفاق رائے مکمل ہوگیا ہے۔ جس کے تحت اے این پی اور پیپلز پارٹی 8،8 ناموں پر متفق ہیں۔ جبکہ کابینہ میں بیس وزراء شامل ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں صوبائی کابینہ کے لئے پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کا سلسلہ مکمل کرلیا ہے۔ 20 وزراء پر مشتمل صوبائی کابینہ میں 12 ارکان پیپلز پارٹی جبکہ 8 کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے پشاور سے ملک ریاض، نوشہرہ سے بریگیڈیئر اسد منیر، مردان سے کرنل (ر) نور، چارسدہ سے ارشد علی، لکی مروت سے امین جان مروت کے نام بجھوادیئے گئے ہیں جبکہ مزید سات نام بھی بھجوائے جائیں گے۔ حتمی فیصلہ 24 سے 48 گھنٹوں میں ہونے کی توقع ہے۔ جس کے بعد نگراں کابینہ حلف اٹھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 247957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش