0
Saturday 27 Jul 2013 03:45

ایم ڈبلیو ایم لاہور کا پاراچنار دھماکوں کیخلاف آج دھرنا دینے کا اعلان

ایم ڈبلیو ایم لاہور کا پاراچنار دھماکوں کیخلاف آج دھرنا دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں پاراچنار میں بم دھماکوں اور معصوم روزہ دار مومنین کی شہادتوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج شام ساڑھے آٹھ بجے لاہور پریس کلب کے سامنے ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف دھرنا دیا جائے گا، دھرنے میں خواتیں، بچے، بوڑھے، جوان اور سول سوسائٹی کے ارکان شریک ہونگے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، سیکرٹری جنرل لاہور علامہ امتیاز کاظمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید اسد عباس نقوی، علامہ ناصر حسین فاطمی، علامہ سید جعفر موسوی، شیخ عمران علی، سید حسین زیدی، علامہ مصطفٰی مہدی، آغا نقی مہدی، سید اطہر رضا اور سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری شریک ہوئے۔ اجلاس میں پاراچنار بم دھماکوں کی ذمہ دار صوبائی حکومت و وفاقی حکومت اور حساس اداروں کو قرار دیا گیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر ان دہشت گردوں کے خلاف حکومت نے راست اقدام نہ اُٹھایا تو پورے پاکستان کو جام کر دینگے، ہماری امن پسندی اور حب الوطنی کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، وقت آنے پر ملک و قوم کے لئے خون کا آخری قطر تک بہا دینگے۔
خبر کا کوڈ : 287194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش