0
Tuesday 18 Dec 2018 10:39

مقبوضہ کشمیر میں مظالم جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی، سردار مسعود

مقبوضہ کشمیر میں مظالم جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی، سردار مسعود
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ’’ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ قومی کانفرنس کے شرکاء نے صدر جامعہ کی جانب سے اسلامی یونیورسٹی میں کشمیر چیئر کے قیام کی تائید اور بھارتی فوج کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ کانفرنس کے شرکاء نے کشمیری آزادی کے متوالوں اور ان کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری خون کا کھیل جینوا کنونشن اور انسانی حقوق کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اںھوں نے کہا کہ کشمیر کا بیانیہ ہمارے تدریسی اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، کشمیر میں ظلم و جبر کو دنیا بھر میں پہنچانا پاکستانی میڈیا کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش صدر اسلامی یونیورسٹی نے کشمیر چیئر کے جامعہ میں قیام کی تجویز دی۔ چیئرمین پالیسی ریسرچ فورم اے جے کے محمد خان سمیت وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور سابق وزیر دفاع خالد لودھی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 767305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش