اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام لاہور کے علاقے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے دوبارہ دھرنا شروع کر دیا گیا۔ گزشتہ روز رات گئے ہزارہ کمیونٹی کی اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کی ہدایت پر دھرنا ختم کر دیا گیا تھا۔ دھرنے میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین کے علاوہ بچے بھی شریک ہیں۔ اور فضاء ’’لبیک یا حسین‘‘ کے نعروں سے گونج رہی ہے۔