0
Wednesday 16 Nov 2011 15:05

اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جوہری ٹیکنالوجی ہمسایہ ممالک سے شیئر کرینگے، ایران

اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، جوہری ٹیکنالوجی ہمسایہ ممالک سے شیئر کرینگے، ایران
اسلام ٹائمز۔ ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس پر حملہ کیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایران کی سرزمین کی حفاظت کی جائے گی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے مشیر جواد لاریجانی نے کہا ہے کہ وہ ہمسایہ ممالک سے جوہری ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرنے کو تیار ہیں۔ ایران ترکی کو جوہری توانائی پلانٹ کی تعمیر میں ممکنہ مدد فراہم کر سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران پوری دنیا کے لیے ایک اچھا کام کر رہا ہے اور ایران جوہری پروگرام پر اجارہ داری ختم کرنے کے لیے مثال قائم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا اور اگر ایسا ہوا تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا۔ ایران کے عوام اپنے حق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق ایران کو ایک جانب جوہری ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی پابندیوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب ایران اپنے ہمسائیہ ممالک کو ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول میں مدد فراہم کرنے کا خواہش مند ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے مشیر محمد جواد لاریجانی نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری پاور پلانٹ تعمیر کرنے میں ترکی کی مدد کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران دیگر ممالک کو جوہری ٹیکنالوجی فراہم کر کے چند ممالک کی اجارہ داری ختم کرنا چاہتا ہے۔ لاریجانی نے اسرائیل کی طرف سے ممکنہ فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 114365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش