0
Tuesday 13 Dec 2011 14:14

خیبر پختونخوا،دہشتگردی الزامات میں گرفتار 608 مشتبہ افراد سوات میں قائم 3 ٹرائل مراکز منتقل

خیبر پختونخوا،دہشتگردی الزامات میں گرفتار 608 مشتبہ افراد سوات میں قائم 3 ٹرائل مراکز منتقل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے الزامات میں گرفتار ہونے والے 608 افراد کو سوات میں قائم 3 ٹرائل مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے، 608 مشتبہ افراد پر دہشت گردی کے مختلف سنگین الزامات ہیں، جنہیں سوات، اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ ایجنسی، بونیر، شانگلہ، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور سمیت مختلف مقامات پر گرفتار کیا گیا، صوبائی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو ان 608 مشتبہ افراد کی فہرست فراہم کر دی ہے، سول پاور ریگولیشنز کے تحت 608مشتبہ افراد کو سوات، مالاکنڈ اور فضا گٹھ کے مراکز منتقل کیا گیا ہے، ان افراد کو 11 اکتوبر 2009ء میں گرفتار کیا گیا، ان مشتبہ افراد کے خلاف ٹرائل فروری سے شروع کیا جائیگا جبکہ ذرائع کے مطابق 608 مشتبہ افراد کی تفصیلی فہرست صوبائی حکومت نے بھی جاری کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 121854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش