0
Tuesday 27 Dec 2011 14:25

قومی اسمبلی حلقہ این اے 140، تحریک انصاف کے ٹکٹ کے 2 امیدوار

قومی اسمبلی حلقہ این اے 140، تحریک انصاف کے ٹکٹ کے 2 امیدوار

اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 140 قصور 3 سے الیکشن لڑنے والے سردار آصف احمد علی اور میاں خورشید محمود قصوری کے درمیان ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے کشمکش جاری ہے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے دو نامور سیاستدان عمران خان سے ایک ہی حلقے سے ٹکٹ لینے کے خواہاں ہیں۔ بے نظیر دور میں وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہنے والے سردار آصف احمد علی نے 2008ء کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور مشرف دور میں وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہنے والے خورشید محمود قصوری کو شکست دی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں خورشید محمود قصوری نے قصور میں پاکستان تحریک انصاف کا ایک زبردست جلسہ منعقد کروایا ہے۔

 باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار آصف احمد علی چاہتے ہیں کہ خورشید محمود قصوری قومی اسمبلی کے حلقہ این 139 سے الیکشن لڑیں، تاہم خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ سردار آصف احمد علی کو تحریک انصاف میں چھلانگ لگانے سے پہلے عمران خان کے ساتھ ٹکٹ کا معاملہ طے کرنا چاہتے تھا۔ تحریک انصاف میں نئے آنے والوں کو ٹکٹ کی تقسیم عمران خان کے لئے ایک مشکل کام ہو گا۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر سید زاہد حسین کاظمی بھی ٹکٹ کے معاملے پر عمران خان سے ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ جنہیں بعد ازاں عمران خان کی جانب سے ٹکٹ ملنے کی یقین دہانی پر پارٹی میں واپس لایا گیا۔

خبر کا کوڈ : 125482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش