0
Wednesday 5 Feb 2014 13:37

ملتان،جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی

ملتان،جماعت اسلامی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبے اور بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ جماعت اسلامی ملتان کے تحت نواں شہر چوک سے ملتان پریس کلب تک یکجہتی کشمیر ریلی اور انسانی ہاتھوں کی لمبی زنجیر بنائی گئی۔ ریلی اور انسانی زنجیر بنانے میں کے عمل میں شہریوں، جماعت اسلامی کے کارکنان اور مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چوہدری عزیر لطیف، ضلعی امیر میاں آصف اخوانی، خواجہ عبید الرحمن، ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، مولانا عبدالرحیم گجر، ڈاکٹر خالد رشید، حافظ محمد اسلم، سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔ جبکہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی پنجاب کی حلقہ خواتین کی ناظمہ رفیعہ فاطمہ، محترمہ شائستہ عبدالرزاق، شہناز ماجد نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی، کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ اللہ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلی کے اختتام پر پریس کلب ملتان کے سامنے جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر چوہدری عزیر لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران کشمیر کاز کو بھلا چکے ہیں جہاد سے کشمیر آزاد کرائیں گے۔ خطہ کا امن کشمیر سے وابسطہ ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ کشمیر پر بھارت کا ناجائز اور غاصبانہ قبضہ ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور رگ جاں ہے۔ امریکہ افغانستان میں شکست کھا رہا ہے۔ بھارت کی کشمیر میں شکست نوشتہ دیوار ہے۔ پاکستان بنگلہ دیش اور کشمیر میں بھارت کی ناجائز مداخلت بھارت کو ہی مہنگی پڑے گی۔ بھارت میں پلنے والے دہشتگرد گروہ خود بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے، خطہ میں عالمی استعماری مداخلت روکنے کے لیے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔ عالمی برادری تعصب، جانبداری اور دوہرے معیارات چھوڑ کر کشمیر کے ایک کروڑ 60 لاکھ انسانوں کا مسئلہ حل کرائے وگرنہ فلسطین اور کشمیر کے حل طلب مسائل پوری دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام کا ذریعہ بنے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 348550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش