0
Tuesday 9 Sep 2014 14:42
حملے میں نیوی کی اندرونی مدد بھی حاصل تھی

ڈاکیارڈ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی

ڈاکیارڈ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیوی ڈاکیارڈ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کر لی ہے۔ پاکستان نیوی کے ترجمان نے گذشتہ رات اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈاکیارڈ میں چھ ستمبر کو ہونے والے حملے میں ایک نیوی افسر شہید جبکہ دو حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔ ترجمان کے مطابق اس حملے میں ایک نیوی افسر اور سات سیلرز زخمی بھی ہوئے جب کہ چار حملہ آوروں کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔
"ایک حملہ آور اسسٹنٹ آئی جی سندھ کا بیٹا تھا"
کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کو نیوی ڈاکیارڈ پر ہونے والے حملے میں اسسٹنٹ آئی جی سندھ علی شیر جاکھرانی کا بیٹا اویس جاکھرانی ملوث تھا، جس کی لاش گذشتہ روز برآمد ہوئی ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق اویس جاکھرانی کی لاش کراچی کے علاقے کالا پانی سے برآمد ہوئی، جس کی ان کے بھائی نے شناخت کی۔ اویس جاکھرانی کو چار ماہ قبل نیوی سے فارغ کیا گیا تھا، جبکہ غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے ان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا جب کہ ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مارکر کئی مزید دہشت گرد گرفتار کر لئے۔
خبر کا کوڈ : 408931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش