0
Thursday 21 May 2009 12:12

دہشتگردوں کو افغانستان کے راستے اسلحہ ملنا خارج از امکان نہیں،امریکی سفیر

دہشتگردوں کو افغانستان کے راستے اسلحہ ملنا خارج از امکان نہیں،امریکی سفیر
اسلام آباد :پاکستان میں متعین امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستانی علاقوں میں موجود دہشتگرد گروپوں کو افغانستان کے راستے اسلحہ ملنا خارج از امکان نہیں ،بدھ کے روز امریکی سفارتخانے میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی مغربی سرحدوں پر بگڑتی ہوئی صورتحال میں بھارتی کردار کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال ایسی ہے کہ دہشتگردوں کو کسی بھی ملک سے ہتھیار و مالی مدد مل سکتی ہے، پاکستانی حکومت درخواست کرے تو امریکی فوجی دستے داخلی طور پر بے گھر افراد (آئی ڈی پیز)کی مدد کیلئے پاکستان آنے کو تیار ہیں ،پاکستان کی داخلی صورتحال کی خرابی میں عسکریت پسندوں اور دہشتگرد گروپوں کو افغانستان سے مدد ملنا خارج از امکان نہیں ، پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے امریکہ کسی منصوبے پر کام نہیں کر رہا ،میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں جبکہ مالاکنڈ ڈویژن کے متاثرین کی امداد کیلئے امریکہ 110ملین ڈالر کے علاوہ بھی امداد دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے ، فی الحال مالاکنڈ متاثرین کی امداد کیلئے امریکہ 110ملین ڈالر فوری طور پر فراہم کریگا اور اقوام متحدہ کی متوقع ڈونرز کانفرنس میں 25فیصد زائد امداد کی فراہمی کے علاوہ سوات ، دیر اور بونیر کے متاثرین کی بحالی اور تباہ حال مکانات کی از سرنو تعمیر کیلئے بھی مدد کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کے طور پر امریکہ سے خوراک جس میں 1لاکھ 20ہزار پیک شدہ حلال کھانا ، عارضی ائیر کنڈیشنڈ خیمے اور دیگر سامان لے کر سی 17 مال بردار فوجی طیارے چکلالہ کے ہوائی اڈے پر پہنچے اور مزید امریکہ سے پاکستان بھیجے جا رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 5386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش