0
Monday 2 Jul 2012 10:29

گرفتار ڈاکٹرز کی 1 ماہ کی نظربندی کا نوٹیفیکیشن جاری

گرفتار ڈاکٹرز کی 1 ماہ کی نظربندی کا نوٹیفیکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے غير قانونی ہڑتال کرنے والے لاہور کے 33 ڈاکٹروں کو ايم پی او کے تحت نظر بند کر کے جيل منتقل کر ديا ہے۔ ڈی سی او لاہور نور الامين مينگل نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتايا کہ گذشتہ رات 33 ہڑتالی ڈاکٹروں کو حراست ميں ليا گيا اور نقص امن کے شبہ ميں انہيں حراست ميں لے کر نظر بند کيا گيا جبکہ تمام حراست ميں ليے گئے ڈاکٹروں کو جيل منتقل کر ديا گيا ہے دوسری جانب ڈی سی او لاہور کے مطابق ميو اسپتال ميں بچے کی ہلاکت پر دو ڈاکٹروں کے خلاف گوالمنڈی پوليس اسٹيشن ميں دفعہ 302 کا پرچہ درج کر کے انہيں گرفتار کر ليا گيا ہے جنہيں آج مقامی عدالت ميں ريمانڈ کے ليے پيش کيا جائے گا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے گذشتہ رات حراست میں لئے گئے ڈاکٹروں کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرتے ہوئے ان کی ایک ماہ کےلئے نظر بندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضع رہے کہ گذشتہ روز سروسز ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس جاری تھا کہ پولیس افسران نے بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال اور ہاسٹل کے دروازے توڑ کر 40 ہڑتالی ڈاکٹرز کو حراست میں لے لیا۔ میو ہسپتال میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 ڈاکٹرز کو حراست میں لیا جبکہ کئی ڈاکٹرز گرفتاری سے بچنے کے لئے مریض چھوڑ کر بھاگ گئے۔ گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال پر پولیس نے چھاپہ مار کر 2 ڈاکٹرز کو گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 175983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش