0
Wednesday 19 Sep 2012 22:01

مستونگ خودکش حملہ شرانگیز امریکی فلم کے خلاف جاری احتجاج کو غیر موثر کرنے کی سازش ہے، علامہ رمضان توقیر

مستونگ خودکش حملہ شرانگیز امریکی فلم کے خلاف جاری احتجاج کو غیر موثر کرنے کی سازش ہے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے مستونگ کے قریب زائرین کی بس پر ہونے والے خودکش حملہ کو شرانگیز امریکی فلم کے خلاف جاری احتجاج کو غیر موثر کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود دہشتگردی کو روکنے میں یکسر ناکام نظر آرہی ہے، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اہل تشیع کا مسلسل قتل عام منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے، حکومت فوری طور پر اس خطرناک سلسلے کو روکے ورنہ یہ ملک کی سالمیت کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تفتان سے واپس آنے والے زائرین پر ہونے والا خودکش حملہ توہین رسالت مآب (ص) کے خلاف ملک میں جاری احتجاج کو غیر موثر کرنے کی سازش ہے، لیکن دشمن یہ جان لے کہ ناموس رسالت (ص) کیلئے پاکستان کے شیعہ سنی عوام اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھر میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنائے اور خصوصاً اہل تشیع کے قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر روکے۔
خبر کا کوڈ : 196891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش