0
Sunday 9 Jun 2013 10:27

پاکستان کو امام خمینی جیسی صالح، نیک اور مدبر قیادت کی ضرورت ہے، مولانا محمد امین انصاری

پاکستان کو امام خمینی جیسی صالح، نیک اور مدبر قیادت کی ضرورت ہے، مولانا محمد امین انصاری
اسلام ٹائمز۔ امام خمینی (رح) وحدت امت کے داعی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ علماء محاذ کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کا کہنا تھا کہ خمینی وحدت و اتحاد کی علامت ہیں، خمینی شیعوں، سنیوں، بریلویوں، دیوبندیوں کے مشترکہ رہنما ہیں۔ امام خمینی نے قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اتحاد و تعاون کا فتویٰ دیا۔ انہوں نے اہل تشیع سے کہا کہ وہ خمس ان مجاہدین کو دیں جو فلسطین کی آزادی کے لئے لڑ رہے ہیں۔ ہم امام خمینی (رہ) کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے فتویٰ دیا کہ امہات المومنین (رض) کی توہین حرام ہے۔ آج پاکستان کو بھی امام خمینی جیسی صالح، نیک، مدبر قیادت کی اشد ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 271826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش